Rape

کوہاٹ: نالے میں سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد

Spread the love

چار سالہ بچی لاش

پشاور(جے ٹی این آن لائن نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ایک نالے سے 4 سالہ بچی کی

لاش برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق بچی بدھ کی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ ان کے دادا

نے چوکی ملز ایریا میں درج کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ بچی کو ان کے لواحقین اور پولیس نے رات

بھر تلاش کیا۔جمعرات کو بچی کی لاش خٹک کالونی کے علاقے میں نالے سے برآمد کی گئی جسے

پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ

مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب متاثرہ

بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے کوہاٹ کے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور

حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔بچی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

گیا۔ادھر پولیس حکام نے کہا کہ انہیں کمسن بچی پر تشدد کا شبہ ہے، تاہم میڈیکل رپورٹ میں اب تک

اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ضلعی پولیس افسر سہیل خالد نے تصدیق کی کہ پولیس کو تاحال

میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔

چار سالہ بچی لاش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply