چارسدہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی، ایک تھانہ چار چوکیاں نذر آتش

Spread the love

پشاور(بیورو چیف/ عمران رشید خان)چارسدہ میں قرآن کی

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے مندنی پولیس اسٹیشن پر مشتعل افراد

نے دھاوا بول دیا اور تھانے کا گیٹ اکھاڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور

مظاہرین کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہیں تفصیل کے مطابق مندنی پولیس نے ایک مخبوط الحواس

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

شخص جو کہ غیر مقامی ہے کو اتوار کی صبح مبینہ طور پر پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام

میں اسے اپنی حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے حوالات میں

بند کردیا تاہم شام ہونے تک ہونے تک مندنی سمیت دیگر کئی علاقوں تک بات پھیل گئی جس

پر سینکڑوں مشتعل افراد نے تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے پولیس کو ملزم ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کیا پولیس کی جانب سے انکار پر مشتعل افراد تھانے پر حملہ آور ہوئے اور تھانے کا گیٹ اکھاڑ

پھینکا جس پر مقامی پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پرتشدد

مظاہروں سلسلہ شروع ہوگیا مشتعل افراد نے تھانے کی دیواریں توڑتے ہوئے ارد گرد آگ لگا دی

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

کیا مندنی کے رہائشیوں اے خان اور ایم ابرائیم نے جے ٹی این آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے

بتایا کہ مندنی پولیس کم تعداد ہونے کے باوجود مظاہرین سے مقابلہ کرتی رہی اور پولیس کی

بھاری نفری تو طلب کی گئی لیکن روڈ بلاک کی وجہ سے مدد کے لئے پہنچنے میں تاخیر ہی تاہم

آنسو گیس کے استعمال کے باعث مشتعل مظاہرین تھانے کو آگ لگاتے ہوئے دوسری جانب بڑھے اور

احتجاجاً ہری چند روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کردیا ہے جس کے بعد ایک ایک کرکے

پہلے پولیس چوکی ڈھکی پھر جمال آباد اور ٹریسم سمیت چار چوکیوں پر حملہ آور ہوئے ان پر

تشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے ایک تھانہ مندنی اور چار پولیس چوکیوں کو نذر آتش

کردیا واضح رہے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار شخص کا ذہنی توازن خراب ہے جبکہ

مزکورہ شخص کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد یا کسی

عینی شاہد کے ہونے کی مصدقہ یا غیر مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں یاد رہے کہ کچھ

عرصہ قبل بھی ایسے ہی افواوں کی بنیاد پر دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

چارسدہ میں قرآن کی ،چارسدہ میں قرآن کی ،چارسدہ میں قرآن کی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Imran Rasheed

Journalist Worked In Deferent National Newspapers Currently Doing My Job As An Journal Tele Network As Bureau Chief Kpk Pakistan

Leave a Reply

%d bloggers like this: