”چائے والی چاچی “

Spread the love

اکثر لوگ صبح کے ناشتے اور شام کے اوقات میں چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر سردموسم میں زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون ایسی ہیں جو گزشتہ 30 برس سے صرف چائے پی کر زندگی گزار رہی ہے اور مکمل صحتمند ہے۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گا ﺅ ں برادیا سے تعلق رکھنے والی پیلی دیوی نے صرف گیارہ سال کی عمر سے کھانا ترک کردیا تھا اور جب سے صرف چائے پر گزارا کررہی ہیں، اپنے اس منفرد لائف سٹائل کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں ’چائے والی چاچی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔خاتون کے والد رتی رام کا کہنا ہے جب وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی توضلعی سطح پر ہونےوالے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی، وہاں سے واپس آنے کے بعد ا±س نے اچانک کھانا اور پانی پینا چھوڑدیا ، ابتداءمیں پیلی دیوی دودھ والی چائے کےساتھ بسکٹ لیتی تھی لیکن رفتہ رفتہ وہ بلیک ٹی پر آگئی، جو دن میں ایک مر تبہ غروب آفتاب کے بعد پیتی ہے۔پیلی دیو ی کے بھائی بہاری لال نے بتایا ہم نے ا±سے ڈاکٹرز کو بھی دکھایا لیکن انہوںنے صحت سے متعلق کسی غیرمعمولی بات کی تشخیص نہیں کی۔

Leave a Reply