چائلڈ پورن گرافی کے کاروبارسے منسلک ملزم گرفتار

Spread the love

چائلڈ پورن گرافی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی

ایک ہاوسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا،ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہور میں رہائش

پذیر تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار

سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا

اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر

عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے

ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے

بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری

کارروائی کا حکم دیا۔ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا، ایف آئی اے

سائبر کرائم نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز

اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن

گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

چائلڈ پورن گرافی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply