اندرونی و بیرونی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان، سرخرو ہونگے، وزیراعظم

پی ڈی ایم ختم ہوچکی ، پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں،عمران خان

Spread the love

پی ڈی ایم ختم

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی

ایم عملی طورپرختم ہوچکی،آپ بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ

نہیں،اپوزیشن نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام انکے ساتھ نہیں، یہ

الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے خود پھنس گئے، براڈشیٹ معاملے

پرکمیشن بنا دیا ، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی

مکمل تحقیقات ہوں گی۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی

واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں

مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ اور ایم کیو ایم کی کشور زہرا نے بھی شرکت

کی ، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں

لیا۔اجلاس میں قانون سازی ، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس

میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر

خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم

ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں،

یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں،

اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈشیٹ

معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ

پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ

مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے

کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی

معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور قومی

اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں

سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں ،اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس کے

دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں

اپوزیشن کو شکست دی ہے ،50 سے زائد بلز اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود

پیش ہوئے ،کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس زیادہ وقت تک چلے ،پارلیمنٹ چلے گی

تو حکومت بھی چلے گی۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ

فرمان نے ملاقات کی جس میں گورنر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبے

میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا۔گورنر

خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت،

بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے

کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے

لئے جلد صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ،پارلیمانی اور ایوان بالا میں

قانون سازی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان

سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات جس میں پارلیمانی اور

ایوان بالا میں قانون سازی کے حوالے سے امور سمیت دلچسپی کے امور پر تبادلہ

خیا ل کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی سے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی

کی ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات

اور جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان

سے کراچی سے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ

منصوبہ بندی اسد عمر، معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ

قومی اسمبلی محمد اکرم، رمیش کمار، فہیم خان، سیف الرحمن، محمد عالمگیر

خان، عبدالشکور شاد، عطا اﷲ خان، سید آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان اور

انجینئر محمد نجیب ہارون نے شرکت کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل کے

حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔

پی ڈی ایم ختم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply