P.chidambaram 93

بھارتی اقدام منافقت، کشمیریوں سے ناکامی مودی کا مقدر، پی چد مبرم

نئی دہلی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چد مبرم نے کہا ہے جموں و کشمیر کے عوام کو پیسوں کی نہیں بلکہ آزادی اور ان کے انسانی حقوق کی بحالی کی ضرورت ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے یہ بات جموں و کشمیر اور لداخ کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے رد عمل میں نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفاتر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مزید پڑھیں

دنیا نوٹس لے رہی ہے بھارت نے اہل کشمیر کی آزادی سلب کر رکھی ہے

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا مزید کہنا تھا صرف ایک آزاد معاشرہ اور آزاد ماحول میں سانس لینے والے افراد ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز اور ترقی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ چدمبرم نے کہا کہ اگرحکومت سمجھتی ہے کہ وہ پیسوں کے بدلے آزادی چھین سکتی ہے توہ بالکل غلط ہے۔ حکومت کا یہ اقدام کشمیری عوام کو راضی کرنے کی ناکام اور منافقانہ کوشش ہے اور وہ کامیاب نہیں ہوگی ۔ کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور 5 اگست کو وادی کشمیر سے آزادی چھین لی گئی، لوگ اب بھی بغیر کسی الزام کے حراست میں ہیں۔ دنیا اس حقیقت کا نوٹس لے رہی ہے کہ بھارت نے 6 ماہ سے وادی کشمیر کے لوگوں کی آزادی سلب کر رکھی ہے۔

حکومت پہلے کشمیریوں کی آزادی بحال، پھر پیسوں اور شاعری کی بات کرے

سابق بھارتی وزیر نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے کشمیری عوام کی آزادی بحال کرنی چاہیے، پھر پیسوں اور شاعری کی بات کرنی چاہیے ۔ پی چدمبرم کی طرف سے شاعری کا حوالہ کشمیری زبان میں اس نظم کی طر ف اشارہ تھا جو سیتارامن نے بجٹ تقریر کے دوران پڑھی تھی۔ اس سے قبل بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لئے30,757 کروڑ اورلداخ کے لئے 5,958 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی چد مبرم

Leave a Reply