پی پی پی کا 54واں یوم تاسیس پشاور میں منانے کا فیصلہ، شانگلہ میں احتجاج

پی پی پی کا 54واں یوم تاسیس پشاور میں منانے کا فیصلہ، شانگلہ میں احتجاج

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پی پی پی کا

Journalist Imran Rasheed

پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 واں یوم تاسیس صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت

پشاور میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی 30 نومبر کو

یوم تاسیس پر پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی

کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت پشاور جلسے سے خطاب

کرے گی۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کرنیکی

ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد

پشاور میں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا۔ یوم تاسیس سے متعلق کوئٹہ پر بھی

غور کیا گیا، تاہم پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد پشاور میں

30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور جیالوں کو

پشاور میں یوم تاسیس تقریب میں پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

=-،-= شانگلہ میں مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیپلزپارٹی شانگلہ نے مہنگائی، بیروزگاری اور ملک میں غیریقینی صورتحال پر

الپوری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی سیکرٹری

ڈاکٹر افسرالملک اورضلعی جنرل سیکرٹری فواد علی نور کررہے تھے۔ مظاہرے

نے جلسے کی شکل اختیار کر لی، جس میں ضلع بھرسے جیالوں نے کثیر تعداد

میں شرکت کی۔ مقررین نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو

شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ احتجاجی ریلی و جلسے کے شرکاء نے پی ٹی آئی

کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،

شرکائے ریلی و جلسہ نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے رکھے تھے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری پی

پی پی فواد علی نور نے کہا عمران نیازی نے خود کہا تھا کہ اگر گیس و بجلی

کے بلوں میں اضافہ ہو توسمجھو کہ وزیراعظم کرپٹ اور چور ہے، آج پیٹرولیم

مصنوعات، بجلی، گیس اورکھانے پینے کی تمام انتہائی مہنگی ہو گئی ہیں، جو

موجودہ حکومت کی جانب سے غریب کو ختم کرنے والے ظالمانہ اقدامات ہیں،

قوم کو اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ موجودہ حکمران کتنے نااہل، چور اور لٹیرے

ہیں۔ ہم مہنگائی کے خلاف خاموش بیٹھنے والے نہیں بلکہ غریب اور سفید پوش

عوام کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ مہنگائی کا خاتمہ

عمران نیازی اور اس کی نااہل ٹیم کو گھر بھیج کر ہی کیا جا سکتا پے۔

=-،-= نااہل اور چور حکومت کو بھگا کر دم لیں گے، افسرالملک

جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کوارڈینیشن افسر

الملک نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کیساتھ آخری حد تک جائیگی اور

یہ احتجاج آخری نہیں ان ظالموں کیخلاف مختلف وقتوں پر عوام کو سڑکوں پر

نکالیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے پیپلز لائر فرم شانگلہ کے صدر اور شانگلہ

ایکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین جواد علی نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وکلاء نے بھی مہنگائی کیخلاف کمر کس لی ہے اور اس نااہل حکومت کو

بھگائیں گے، ان میں اتنی اہلیت نہیں کہ یہ ملک چلا سکیں۔ مظاہرے سے پی پی

رہنماء ذولفقار علی خان، باروزخان اور دیگر جیالوں نے بھی خطاب کیا اور پیپلز

پارٹی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

پی پی پی کا، پی پی پی کا ، پی پی پی کا ، پی پی پی کا ، پی پی پی کا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply