زرداری نواز ٹیلیفونک رابطہ

(ن) لیگ ،پی پی میں رابطے منقطع،زرداری نے نواز شریف کا فون نہ سنا

Spread the love

پی پی میں رابطے منقطع

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے براہ راست

رابطے منقطع ہوگئے ،نواز شریف کے بار بار فو ن کرنے پر آصف زرداری نے کال اٹینڈنہ کی جبکہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے اور نہ

چلنے والوں کیخلاف دو ٹوک حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے

قائد نواز شریف پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے سخت

ناراضگی کا اظہار کیا ہے سابق صدر کے قریبی ساتھی قیوم سومرو لیگی قائد کو زرداری کی طبیعت

بہتر نہ ہونے کا کہتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سے بات نہ ہونے پر نواز شریف نے پی

ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابط کیا اور پی پی کے فیصلے پر سخت گلے شکوے کئے

،ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے بھی پی پی قیادت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ،نواز

شریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مولانا کو واضح اور دو ٹوک فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون پی ڈی ایم

کے ساتھ چل سکتا ہے جس پر مولانا فضل الرحمن نے جلد سربراہی اجلاس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔

پی پی میں رابطے منقطع

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply