پی ٹی وی معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کوآج طلب کر لیا

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری آج منگل کو وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں ان کی وزارت کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکا ن ہے

اس موقع پرایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان کئی روز سے جاری سرد جنگ کا ڈراپ سین بھی متوقع ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو اہم ملاقات کے لئے بلا لیا ہے جس میں فواد چوہدری کے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا

فواد چوہدری کے وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ بھی کئے جانے کاامکان ہے

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے لفظی جنگ گزشتہ ایک ہفتے سے جا ری ہے

آج کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اپنے معاون خصوصی نعیم الحق کے آئندہ کے کردار اور حدود کا تعین بھی کریں گے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان دو بڑوں کی لڑائی کی ضد میں ہیں

ذرائع کا کہنا ہے اس موقع پروزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے مستقبل کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply