پی ٹی وی حملہ کیس،شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم

Spread the love

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی سمیت تحریک انصاف کے 26 کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی مسلسل عدم حاضری کے تناظر میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ کیس میں مزید 26 پی ٹی آئی کے کارکنان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے شوکت یوسفزئی سمیت 28 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت جہانگیر ترین کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہو سکی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کو 28 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

Leave a Reply