اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پی ٹی سی ایل
پی ٹی سی ایل نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا ہے، لینڈ
لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لینڈ لائن
سے موبائل فون پر کال چارجز میں فی منٹ 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان ٹیلی
کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے کال چارجز بڑھائے جا
رہے ہیں، جس کے تحت لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں20 پیسے
اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد فی منٹ کال چارجز1.50روپے ہونگے۔ اسی
طرح لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15 پیسے اضافہ کردیا گیا
ہے جس کیساتھ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے
ہونگے۔
=–= کریم پاکستان رائیڈ کا پی ٹی سی ایل کیساتھ معاہدہ
————————————————————————
دوسری جانب پاکستان سمیت دُنیا بھر کے درجنوں ممالک میں سفری سہولت فراہم
کرنے والی کریم سُپر ایپ کے کارپوریٹ پورٹ فولیو میں شاندار اضافہ ہو گیا ہے۔
کریم کی جانب سے پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (PTCL) سے اہم
معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کریم کی جانب سے PTCL کے ملازمین کو
کم کرائے میں سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کاروباری اشتراک کی بدولت
کریم کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے ملک بھر میں 16 ہزار سے زائد ملازمین
کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ، تیز ترین اور آرام دہ سہولت مہیا کی جائے گی۔
=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
اس حوالے سے PTCL کے اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ایک تقریب کے
دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں دونوں اداروں کی جانب سے سینئر
عہدے داروں نے شرکت کی۔ کریم پاکستان رائیڈ ہیلنگ کے جنرل مینجر محسن
ذکاءنے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا PTCL کو کاروباری خدمات فراہم کرنا
ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ کریم فار بزنس کے تحت ہماری جانب سے
مختلف آرگنائزیشنز کو براہِ راست سفری سہولیات مہیا کی جا رہی ہے۔ کریم پلیٹ
کیساتھ کاروباری اشتراک کی بدولت متعدد اہم کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے
بلاشبہ بہترین سفری خدمات میسر کر رہی ہیں۔ کریم کی سروسز باسہولت، کم قیمت
اور بہترین ہیں۔