پی ٹی سی ایل کی ترقی کا سلسلہ جاری، آمدن میں 8، منافع میں 38 فیصد اضافہ

پی ٹی سی ایل کی ترقی کا سلسلہ جاری، آمدن میں 8، منافع میں 38 فیصد اضافہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پی ٹی سی ایل

ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان

ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے اسلام آباد میں منعقد ہ بورڈ آف

ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2021ء کو ختم ہونے وا لی پہلی ششماہی

کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے مضبوط کارکردگی کی وجہ سے

آمدن میں 8 فیصد کا شاندار اضافہ حاصل کیا جو 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ بلند

ترین اضافہ ہے۔ پی ٹی سی ایل نے اپنی گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں

ترقی کی رفتار کو کامیابی سے برقرار رکھا جس سے ملک میں سب سے بڑی

فکسڈ لائن ٹیلی کام کمپنی کی حیثیت سے مارکیٹ میں پوزیشن کو تقویت ملی۔ آمدن

میں مستحکم اضافے کی بڑی وجہ صارفین کی جانب سے فکسڈ لائن براڈ بینڈ

سروسز ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

گزشتہ سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے اپنے فلیگ شپ ” فلیش فائبر” فائبر

ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) منصوبہ کے تحت اعلیٰ معیار اور تیز ترین انٹرنیٹ کی

فراہمی سے صارف کے تجربے میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی۔ کمپنی اپنے

موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ ساتھ صارف کے بہترین تجربے

اور سہولت کیلئے بلا رکاوٹ کنکٹیویٹی کی فراہمی کیلئے ایف ٹی ٹی ایچ کو نئی

مارکیٹ تک توسیع دے رہی ہے۔ ایف ٹی ٹی ایچ کی تیز ترین تتنصیب و کارپوریٹ

اور ہول سیلز سیگمنٹس میں مضبوط کارکردگی پی ٹی سی ایل کی ٹاپ لائن میں

بڑھوتری اور لاگت کم کرنے کیلئے بنیاد ثابت ہوئی جس سے کمپنی کے منافع میں

خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لیمٹیڈ کے مالیاتی خدوخال، براڈ بینڈ،

کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس سیگمنٹس کی بہتر کارکردگی میں اضافہ کے باعث

ادارے کی پہلی ششماہی میں 38 بلین روپے کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت

کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رہی۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2.8 بلین روپے رہا جو

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ رہا۔ خالص منافع میں38

فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 3.7 بلین روپے رہا۔

Leave a Reply