Corona Viruse 41

کورونا وائرس سے بچ جانیوالوں کو پی ٹی ایس ڈی کا خطرہ، ایک سال چیک اپ لازمی قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل نیوز) پی ٹی ایس ڈی

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار جو افراد شدید بیماری کی حالت

میں ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے، انھیں فوری طور پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس

ڈس آرڈر کے لیے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔

——————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، ویکسین کی تیاری2021ء سے پہلے ناممکن، عالمی ادارہ صحت
——————————————————————–

میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ ٹروما رسپانس ورکنگ گروپ جس کی سربراہی

یونیورسٹی کالج لندن نے کی تھی اور اس میں جنوب مشرقی انگلینڈ کے ماہرین

شامل تھے، انکا کہنا تھا کہ ایسے مریض جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا

تھا انھیں زیادہ خطرہ ہے۔

شدید بیمار افراد کو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کا خدشہ

ماہرین کے مطابق ان افراد کا کم از کم ایک سال تک باقاعدہ چیک اپ ہونا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ہزاروں افراد شدید بیمار تھے اس لیے انھیں

پی ٹی ایس ڈی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

متعدی بیماریوں، ڈپریشن اور اضطراب والے افراد احتیاط برتیں

گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں متعدی بیماری کے دوران شدید بیماری کا سامنا کرنے والے تقریبا 30 فیصد مریضوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات پائی گئیں اس کے علاوہ انھیں ڈپریشن اور اضطراب کا بھی سامنا رہا۔

دنیا بھر میں وباء سے کروڑوں متاثر، لاکھوں لقمہ اجل بن چکے

واضح رہے اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور اب تک اس سے کروڑوں افراد متاثر ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں- اس مرض کا ابھی تک کوئی علاج بھی دریافت نہیں کیا جا سکا تاہم ملتی جلتی علامات میں استعمال کی جانیوالی ادویات اور پلازمہ کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پی ٹی ایس ڈی

Leave a Reply