0

پی ٹی آئی کا جنوبی افریقہ میں ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا فیصلہ

Spread the love

تحریک انصاف نے جنوبی افریقہ میں ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور گیند نیلامی کے پیش کیے جائیں گے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی دعوت دی ہے جس میں کپتان شعیب ملک، محمدحفیظ، حسن علی، شاداب خان، امام الحق اور عثمان شنواری سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈ ریزنگ مہم میں بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ قبل تحسین ہے، اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ ڈالا۔

Leave a Reply