132

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت شرو ع، حکومت الیکشن کمیشن پر دباؤڈال رہی ہے،مسلم لیگ( ن )

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ

کیس کی سماعت آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی . پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(

ن) اثاثوں کی تحقیقات کرنیوالی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔الیکشن

کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج سے

روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر

ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کے

بعد الیکشن کمیشن نے دونوں پارٹیوں کے عہدیداروں کو بھی آج طلب کیا ہے جو

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیشن کے سامنے پیش ہونگے ۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ

فارن فنڈنگ کیس میں حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی۔ایک بیان

میں انہوں نے کہا کہ کئی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کی درخواست

تاخیری حربہ ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ندیم قاسم کا کہنا ہے

ایک ساتھ تین جماعتوں کا کیس نہیں دیکھا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں