0

پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں، فواد چوہدری

Spread the love

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں ۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراو ر مضبو ط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگا ئے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آیا ہے، کوشش ہے پاکستان کو دنیا کےلئے کھولا جائے اور ہم چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبار کےلئے پاکستان آئیں، جبکہ ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا، ہم نے آتے ہی کرتا رپورسرحد کھولی۔ ہم نے پہلے متحدہ عرب امار ا ت اور اب قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کےلئے مذاکرات کرائے ہیں اور مذکرات کی کامیابی کی صورت میں امریکہ ہی نہیں پاکستان کو بھی وسیع تر فوائد حا صل ہوں گے۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں،بھارت سے بات چیت موخر کردی، موجودہ بھارتی قیادت کی طرف سے کسی بڑے فیصلے کی توقع نہیں ، بھارتی الیکشن کے بعد مودی کی حکومت ہو یا راہو ل گاندھی کی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں اوراسی لئے انہوںنے پاکستان کے بارے میں پالیسی تبدیل کی ۔ عمران خان کی امریکی صدر کےساتھ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے۔

Leave a Reply