pti-ijlas

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جمہوریت کا بول بالا، عمران خان نہال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمانی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ثناء

اللہ مستی خیل اور نور عالم خان کی کابینہ ٹیم پر کڑی نکتہ چینی، عمران خان کی

ٹیم کو نکمہ قرار دیدیا جبکہ وزیراعظم نے ملکی مسائل کی ذمہ داری سابقہ

حکمرانوں پر عائد کر دی-

=—= وزیراعظم صاحب آپکے وزیر نکمے، گولی مارنے کو جی چاہتا ہے،ثناء اللہ مستی خیل

حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعظم

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جناب آپکی ٹیم کی کارکردگی صحیح نہیں،

آپ کے وزیر نکمے ہیں، اگر آپ کی جگہ میں ہوتا تو میں ان کو بیس بیس مرتبہ

گولی مارتا، جب تک آپ ٹیم ٹھیک نہیں کریں گے حالات بہتر نہیں ہو سکتے جبکہ

پشاور سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے حکومت میں ارکان پارلیمنٹ کو

عزت نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے کرپٹ

ضرور تھے لیکن وہ ارکان اسمبلی کو عزت دیا کرتے تھے۔

=—= پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی کا بھی مہنگائی کا رونا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی کا ملک میں بڑھتی ہوئی

مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مہنگائی کو

کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا، بھکر سے آزاد حیثیت میں منتخب رکن قومی

اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

کہ جناب میں آزاد حیثیت میں جیت کر آیا ہوں اور تحریک انصاف کے امیدوار کو

50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، آپکی شخصیت اور وژن کی وجہ سے

تحریک انصاف میں شامل ہوا، اب حلقے کے لوگ پوچھتے ہیں کہ بجلی گیس کے

بل ہم سے دیئے نہیں جاتے، آٹا چینی مہنگی ہو گئی ہے، سبزی دال بھی نہیں کھا

سکتے، میرے ووٹرز کہتے ہیں کہ آپ کو آزاد حیثیت میں ووٹ دیا تھا آپ نے پی

ٹی آئی میں جا کر ہمارے لئے اور حلقے کےلئے کیا کیا؟۔

=—= مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، ملک کا بیڑا غرق جلسے جلوس والوں نے کیا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، ملکی مسائل کے

ذمہ دار سابق حکمران ہیں، اپوزیشن کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہم نے جلسے

کئے تو ہمارے پاس پانامہ اور چار حلقوں کامعاملہ تھا جبکہ یہ لوگ کرپشن اور

لوٹی دولت بچانے کےلئے نکلے ہیں۔ ملک میں گندم کی سپلائی پوری ہو چکی

ہے، صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ملک لوٹنے اور منی لانڈرنگ کرنیوالے پھر

اکٹھے ہو گئے ہیں، ملک کے حالات ہماری وجہ سے خراب نہیں ہوئے ہیں جو آج

جلسے کر رہے ہیں، ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ

فضل الرحمان کے دھرنے سے کچھ وزراء پریشان ہو گئے تھے۔ میں نے کہا تھا

کہ 15 روز انتظار کریں یہ خود چلے جائیں گے-

=—= یہ بھی پڑھیں، ڈاکوؤں کو این آر او دےیا تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم
————————————————————————————————–
=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

پی ٹی آئی پارلیمانی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply