mqm pti flags

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم معاملات طے، علی زیدی کو وزارت چھوڑنا ہوگی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جیکب آباد(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی متحدہ

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے، میری ٹائمز افیئرز کی وزارت ایم کیو ایم پاکستان کو دینے کا فیصلہ ہو گیا- ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علی زیدی کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑیگا- امین الحق وزیر بنیں گے- مزید پڑھیں

میری ٹائمز افیئر کی وزارت ایم کیو ایم پاکستان کو دینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں- ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے- یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے وفد کی خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا گیا، جس کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وفاقی وزارت دی جائیگی- معلوم ہوا ہے میری ٹائمز افیئر کی وزارت ایم کیو ایم پاکستان کو دی جا رہی ہے، جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی زید ی کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے گا-

علی زیدی کی وزارت خالد مقبول صدیقی کو دی جائےگی، ذرائع

علی زیدی کی وزارت خالد مقبول صدیقی کو دی جائےگی، جبکہ خالد مقبول صدیقی کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو دی جائے گی- معاملات طے ہونے کے بعد ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے درمیاں جاری اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ فیصلے کا اعلان جلد ہی متوقع ہے-

یہ بھی پڑھیں : آکھ پٹ اے ” نیا پاکستان “ اے

پی ٹی آئی متحدہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply