پی ٹی آئی کو شانگلہ میں بڑی سیاسی کامیابی، نوشہرہ سے بڑا جھٹکا
Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پی ٹی آئی شانگلہ

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل

پارٹی کے کئی اہم سیاسی خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا

اعلان کر دیا، جبکہ نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور

وزیر دفا ع پرویز خٹک کے بھتیجے، ناراض رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک

کے فرزند احد خٹک پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیکڑوں ساتھیوں

سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت و ثقافت اور پارلیمانی امور شوکت

یوسفزئی کے حلقہ نیابت پی کے 23 شانگلہ کی یونین کونسل شاہ پور میں ایک

بڑا جلسہ منعقد ہوا، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے

کئی اہم سیاسی خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی شفاف خدمات، وزیراعظم عمران خان اور

وزیراعلی محمود خان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان

تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا- جلسے میں پاکستان تحریک

انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمان، ضلعی صدر وقار

احمد خان، سابق ناظم سرفراز خان، سابق ناظم نجیب اللہ خان، سابق ناظم ضیا

الرحمان اور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شانگلہ اسلام زادہ بھی شریک تھے،

اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید

کہتے ہوئے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگوں پر مبنی ٹوپیاں پہنائی گئیں-

=-،-= (ن) لیگ کا نام و نشان تک مٹا دینگے، شوکت یوسفزئی

جلسے سے خطاب میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا شانگلہ میں

ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے علاقہ ترقی کی

راہ پر گامزن ہو جائیگا اور یہاں کے عوام کو ماضی کی محرومیوں سے نکال

کر خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے برابر لا کر دم لیں گے۔ صوبائی وزیر

نے مزید کہا کہ شانگلہ کے عوام اپوزیشن کے وعدوں اور عدم خدمت سے تنگ آ

کر آئے روز قافلوں اور خاندانوں کی شکل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر

رہے ہیں۔ شانگلہ کے عوام مسلم لیگ (ن) کے جھوٹے وعدوں کو جان چکے ہیں

اور وہ مستقبل کو پاکستان تحریک انصاف کا دور سمجھتے ہیں۔ آنیوالے وقت میں

شانگلہ سے مسلم لیگ (ن) کا نام و نشان نہیں مٹ جائے گا اور انشا اللہ پاکستان

تحریک انصاف شانگلہ میں تینوں سیٹیں جیت کر ایک کامیاب پارٹی کے طور پر

ابھر کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ خیبر پختونخوا کل بھی تحریک انصاف کا

گڑھ تھا آج بھی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیگا۔

=-،-= لیاقت خٹک کا فرزند احد خٹک پی پی میں شامل

نوشہرہ میں رکن قومی اسمبلی اور وزیر دفا ع پرویز خٹک کے بھتیجے، رکن

صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے فرزند احد خٹک نے تحریک انصاف کو بڑا

دھجکا پہنچاتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی

سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان، امجد آفریدی،

فیصل کریم کنڈی اور نیئر حسین بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کثیر تعداد میں

جیالوں کی موجودگی میں باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان و دیگر پارٹی

رہنماؤں نے کہا احد خٹک کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز

پارٹی میں نوجوان قیادت کا شمولیت اختیار کرنا ان کی دور اندیشی، جذبہ حب

الوطنی سے سرشار ہونا اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی جدوجہد کیلئے

پُر عزم ہونے کا مظہر ہے- تحریک انصاف نوشہرہ کی اکثریت احد خٹک کے

ساتھ ہے، احد خٹک پارٹی سے ناراض تھے، خٹک خاندان کے اختلافات پہلے

بھی چلتے رہے ہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ رابطے تھے،

نوشہرہ کی سیاست آج سے تبدیل ہو چکی ہے-

=-،-= تحریک لبیک سے کیا معاہدہ سامنے لایا جائے، پی پی

بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات

میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام

کی سیاست کی ہے، وزراء جیب سے خرچہ کریں تو تب انہیں مہنگائی کا احساس

ہو گا، حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے

اندر اور باہر اپنی آواز اٹھائیں گے، عمران خان کی تمام تر باتیں اس پر خود لاگو

ہو چکی ہیں، 19 نومبر کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یہاں

آئیں گے، مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے قائدین

نے کہا کہ تحریک لبیک کیساتھ ہونے والے معاہدے سے آگاہ کیا جائے، 30

نومبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائیں گے، پنجاب اور مرکز میں سیاسی

تبدیلی لانے کے لئے تیار ہیں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام نوجوان

قیادت اب ملک کو چلانے جا رہی ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس

وقت پارٹی بنائی جب ملک کے عوام جبر کے ماحول میں تھے۔

=-،-= پی ٹی آئی کے سب وعدے جھوٹے نکلے، احد خٹک

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے احد

خٹک نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی دعوت پر چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا

ہوں، اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پاڑٹی میں شامل ہوئے ہیں، احد خٹک

نے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں والد کے ہمراہ 120 دن موجود تھے، پی ٹی

آئی نے جو وعدے کئے، وہ سب جھوٹے نکلے، نوشہرہ میں انتقام کی سیاست

عروج پر ہے، سیاسی حوالے سے میرا اپنے چچا پرویز خٹک کے ساتھ کوئی لینا

دینا نہیں، صلح خاندان کی سطح پر ہوئی ہے جو سیاسی نہیں-

پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ

پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ ، پی ٹی آئی شانگلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: