پی ٹی آئی سیالکوٹ کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

Spread the love

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی،ڈاکٹر آپریشن کر کے گولیاں نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایاہے کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنےوالے ملزمان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

Leave a Reply