0

پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ شہری کی حکومت مخالف نعرے بازی پردلچسپ صورتحال

Spread the love

پشاور(آئی آر خان ) پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف

نعرے بازی کرنے پر پنڈال سے باہر نکال دیا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت

پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے روز پشاور میں عوامی جلسہ منعقد کیا تھا جس میں وفاقی

و صوبائی وزراءکے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان شرکت وخطاب کیا جلسے

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

میں کے شرکاء نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی کار کردگی اور اپوزیشن جماعتوں کی

مفاد پرستی پر مبنی سیاست کو اجاگر کیا جبکہ اس موقع پر کئی ایک اعلان بھی کئے گئے۔

(مہنگائی سے جینا محال، حکومت ریلیف کے بجائے جلسے کر رہی ہے، بزرگ شہری)

جلسے کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب پنڈال میں موجود ایک بزرگ شہری نے

حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دو

وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے۔ جلسے کے

منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ

حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، جلسے میں شرکت کے

دوران بچوں نے اسے تنگ کیا جس پر وہ نعرے بازی کرنے لگا۔

پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ ، پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ ، پی ٹی آئی جلسہ، بزرگ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
,

Leave a Reply