Pakistan Cricket Board 0

پی سی بی کا جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرز کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ایسے پلان پر کام کررہا ہے جس کے تحت جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرایا جائیگا اور نوجوان کرکٹرز کیلئے ماضی کے کسی عظیم کھلاڑی کو کوچ مقرر کیا جائے گا۔

یاد رہے بھارت نے ماضی کے عظیم کھلاڑی راہول ڈریوڈ کو اپنی انڈر 19 ٹیم کا نگران مقرر کیا ہوا ہے۔اس ماڈل کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ ڈسپلن سکھانے کیلئے انگریزی کی کلاسز دی جائیں گی، کھانے پینے اور لباس کے معاملے پر بھی قومی اکیڈمی میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائیگا۔

گزشتہ کئی سالوں سے جونیئر ٹیموں کی کوچنگ میں بندر بانٹ ہورہی ہے اور ہر سیریز میں نیا کوچ ہوتا ہے۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا کو پاکستانی ٹیم میں ڈیلی الاؤنس بانٹنے اور میڈیا ہینڈلنگ کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply