0

پی سی بی میں کئی اہم اور بڑے فیصلے متوقع

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے 4ماہ بعد اب پی سی بی کے معاملات پر گرفت حاصل کررہے ہیں۔جسکا مظاہر ہ پیر کو لاہور میں ہونےوالے پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل اجلاس میں احسان مانی نے کئی معاملات پر فرنچا ئز مالکان کےساتھ فہم و فراست اوراپنی انتظامی صلاحیتوں کےساتھ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے آئندہ چند ہفتوں میں پی سی بی میں کئی اہم اور بڑے فیصلے ہوں گے۔ نئے ایم ڈی وسیم خان چھ فروری کو لاہور میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن ان سے دو دن قبل 4 فروری کو لاہور آئیں گے۔نئے انتظامی سیٹ اپ کے مطابق کرکٹ کے تمام معاملات ایم ڈی وسیم خان کے پاس چلے جائیں گے جبکہ انتظامی معاملات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد چلائیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کردار یہ ہوگا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرائیں۔ حالیہ پیش رفت میں احسان مانی نے کرکٹ آسٹریلیا کو سخت جواب دے کر بیک فٹ پر لانے کی کوشش کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ آسٹریلوی میڈیا میں خبر آنے کے بعد پی سی بی نے خلاف توقع سخت ردعمل دکھایا۔ذرائع کا کہنا ہے آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے سفارتی کوششیں بھی کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے۔ احسان مانی دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا بہتر امیج سامنے لانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply