ابیٹ آباد، پی ایف یو جے کا (PMDA) بل کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

ابیٹ آباد، پی ایف یو جے کا (PMDA) بل کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Spread the love

ابیٹ آباد (سردار یاسر احمد) پی ایف یو جے

Journalist Sardar Yaser Ahmad

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف 19

نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ

کا اعلان کیا ہے، آزادی رائے پر قدغن لگانے والوں کیخلاف جدوجہد کو منطقی

انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد

یونین (ف) جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پہلے

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی

صدر شہزاد ہ ذوالفقار نے کیا-

=،-= ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جنرل ناصر زیدی پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ

جنرل سیکرٹری محمد شاہد چوہدری، ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید

عالم، جنرل سیکرٹری سردار شفیق، اے یو جے کے جنرل سیکرٹری عاطف

قیوم، سابق صدور راجہ محمد ہارون، عامر شہزاد، سابق تحصیل ناظم اسحاق

ذکریا، سینئر صحافی علی امان، اسلام آباد پریس کلب کے صدر شکیل انجم،

عمررضا اور طارق گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پابندیوں میں

جھکایا جا رہا ہے۔ سینئر صحافیوں کو حق سچ پر مبنی تجزیہ کرنے پر ان کی

آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا

کوئی چارہ نہیں-

صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے، شرکاء

مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی کمزور کیا جا رہا ہے، جب تک

آزادی رائے نہیں ہو گی، تو سب آزادیاں سلب ہو جاتی ہیں، یہ جدوجہد میں ہم سب

کا کردار اہم ہے۔ ہر دور میں صحافیوں نے آزادی سلب کرنیوالوں کے لئے آواز

اٹھائی۔ جس بھی ڈکٹیٹر کا دور آیا تو اس کیخلاف ہم ڈٹ گئے اور سرخرو ہوئے

پریس کی آزادی کا مطلب آئین کی بالادستی، جمہوریت کی آزادی، جوڈیشری اور

سیاسی جماعتوں کی آزادی کے لئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا

مشکل فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ہماری زبانیں بند کر دی ہے، لیکن اجتماعی

مفاد کی خاطر لانگ مارچ رنگ لائے گا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ یہ ہماری ہی نہیں بلکہ سول سوسائٹی کی تحریک ہے

ہم ان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، آج تمام صحافیوں کی تنظیمیں یکجا ہیں۔ حکومت کو

خبردار کیا ہے تھا کہ صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے، مالکان کے ساتھ

ہمیں بٹھا کر معاملات حل کریں، لیکن ایس نہیں ہوا۔ اس حق کو حاصل کرنا ہے،

صحافیوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سینئر صحافیوں کو قابو کرنے کی کوشش

کر رہے ہیں۔ ہماری تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا-

سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں، تنظیموں کے صدور، ڈاکٹرز اور وکلاء ودیگر کی شرکت

اس موقع پر صحافیوں سے یکجہتی کیلئے سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء،

ڈاکٹرز، وکلاء تنظیموں اور پارٹیز صدور اور بھی موجود تھے، جن میں جماعت

اہل سنت کے حاجی نواز خان، اے این پی کے شاہد رضا، پی پی پی کے سرفراز

خان، جماعت اسلامی کے عبد الرزاق عباسی، ریونیو ڈاکٹر یونین کے ڈاکٹر

مسعود، صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین، جے یو آئی کے مولانا انیس الرحمان،

آل ٹریڈ کے سابق صدر نعیم اعوان، مسلم لیگ کے شفیق اعوان، سردار رشید

کریانہ یونین کے بنارس جدون، ہائیکورٹ کلمات کے صدر ڈسٹر کٹ بار کے

صدر، اوورسیز جرنلسٹس کے رشید خاکسار، سابق تحصیل ممبر ملک وسیم،

مفتی جعفر ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کے اسد جدون، اور نبیل عباسی شامل ہیں-

پی ایف یو جے ، پی ایف یو جے ، پی ایف یو جے ، پی ایف یو جے

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply