پی ایس 70، پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب

Spread the love

پی ایس 70 پیپلز پارٹی کامیاب

بدین (جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میں پیپلز پارٹی کے حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو ب بھاری

اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا گل حسن ضمنی

انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹو 45340 ووٹ لے کر کامیاب

قرار پائے۔جے یو آئی کے مولانا گل حسن نے 6435 ووٹ حاصل کئے جبکہ دیگر امیدوار صرف

5726 ووٹ لے سکے۔خیال رہے کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت چھ جماعتوں

کے امیدوار مدمقابل تھے۔ سندھ اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال

کے بعد خالی ہوئی تھی۔حلقے کے 123 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 41 کو حساس جبکہ 12 کو

انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔اس حلقے میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت چھ جماعتوں کے

امیدوار مدمقابل تھے۔ سندھ اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے

بعد خالی ہوئی تھی۔حلقے کے 123 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 41 کو حساس جبکہ 12 کو انتہائی

حساس قرار دیا گیا تھا۔

پی ایس 70 پیپلز پارٹی کامیاب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply