پی ایس ایل کھیل کر دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان محفوظ ملک ، اے بی ڈیویلیئرز

Spread the love

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے امید ظاہر کی ہے ان کے پاکستا ن میں میچز کھیلنے سے دنیا کے دیگر بہترین کھلاڑیوں کو بھی وہاں جانے کی تحر یک ملے گی ۔ اے بی ڈیویلیئر ز 9اور10مارچ کوپلان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دو میچز لاہور میں کھیلے تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے والے نمایاں ترین غیر ملکی کھلاڑی بن جا ئیں گے۔انکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا وہ یہ محسوس کرتے ہیں ان کے پاس پاکستان میں میچزکھیل کر دنیا کو پیغام دینے کا ایک موقع ہے،وہ کچھ سال پہلے وہاں جانے سے ہچکچا رہے تھے کیونکہ سب خوفزہ تھے تاہم اب ان کے خیال میں یہ پاکستان جا کر میچز کھیلنے کا بہترین موقع ہے ۔ وہ پاکستان میں میچز کھیل کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور اس سے دنیا کو بھی پیغام جائے گا پاکستان انٹر نیشنل کرکٹرز کے جانے کےلئے محفوظ ملک ہے۔34سالہ اے بی ڈیویلیئرز نے رواں سال مئی میں شیڈول ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے نمائندگی کی افوا ہوں کو مسترد کردیا،جنوبی افریقہ نے آج تک ورلڈ کپ ٹرافی نہیں جیتی ہے تاہم اے بی ڈیویلیئرز جن کی 2015میں جوہانسبرگ میں 31گیندوں پر بنائی گئی سنچری اب بھی ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے ۔

Leave a Reply