پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کیلئے2 مجوزہ شیڈول تیار، فائنل 20 جون کو متوقع

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کیلئے2 مجوزہ شیڈول تیار، فائنل 20 جون کو متوقع

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پی ایس ایل6 شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچز کیلئے2

مجوزہ شیڈول تیار کرکے ٹیم مالکان کو منظوری کیلئے ارسال کر دیئے ہیں، جس

کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔ فائنل 20 جون کو متوقع ہے، تمام ٹیموں کو ایک ہی

ہوٹل میں ٹھہرانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے تاکہ بائیو ببل بنانے میں

آسانی ہو، وہاں کوئی باہرکا شخص نہیں آ سکے گا۔

=-= یہ بھی پڑھیں: کرونا کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیار کردہ 2 مجوزہ

شیڈولز میں ایک شیڈول میں دن میں 2 میچز کی تجویز دی گئی ہے، دوسرے کے

مطابق 5 دن ایک جبکہ ہفتے اور اتوار کو 2 مقابلے تجویز کئے گئے ہیں۔ گرم

موسم کی وجہ سے ڈبل ہیڈر میچز شام 4 بجے شروع کرنے کا ارادہ ہے، اس

صورت میں دوسرے میچ کا آغاز رات 9 بجے اور اختتام ساڑھے 12 بجے ہونے

پر ٹیموں کو ہوٹل پہنچتے پہنچتے رات کے ایک سے ڈیڑھ تک بج سکتے ہیں، اس

پر بعض اعتراض سامنے آئے ہیں، زیادہ سے زیادہ ٹی وی ریٹنگ کے لیے میچز

پرائم ٹائم پر کرانے کا بھی کہا جا رہا ہے، فائنل کیلئے اتوار 20 جون کی تاریخ

سامنے آ گئی، البتہ اس میں ردو بدل بھی ممکن ہے۔

=—= پی سی بی انگلینڈ روانگی سے قبل پی ایس ایل ختم کرنے کا خواہاں
———————————————————————————————

پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کو چند دن

گھر والوں کیساتھ گذارنے کا موقع مل جائے اس لیے20 جون تک ایونٹ ختم کرنے

کا ارادہ ہے، گرین شرٹس کی انگلش حریفوں سے 3 ونڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی

میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو ہو گا، ایک فرنچائز نے اپنے ایک

ساتھ دن کے میچز زیادہ ہونے پر بھی اعتراض کیا ہے، باہمی مشاورت کے بعد

آئندہ ہفتے پی سی بی حکام سے ورچوئل میٹنگ میں شیڈول کو حتمی شکل دی

جائے گی، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ مئی کے آخر میں ہی ایونٹ کا آغاز کر لیا

جائے۔ آئی پی ایل کا فائنل 30 تاریخ کو ہونا ہے البتہ پی ایس ایل فرنچائزز کا کہنا

ہے کہ ہمارا بھارتی ایونٹ سے کوئی لینا دینا نہیں اور اپنی سہولت دیکھنی ہے۔

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پی سی بی نے پہلے غیرملکی کرکٹرز کے لیے 10 دن کا قرنطینہ تجویز کیا تھا

مگر اب یہ فیصلہ بائیو ببل بنانے والی غیرملکی کمپنی پر چھوڑنے پر اتفاق ہو گیا

ہے۔ ممکن ہے کہ ایک ہفتے کی آئسولیشن رکھی جائے، کراچی میں ہوٹل کی تلاش

بھی شروع ہو چکی، اس بار ایک ہی ہوٹل میں تمام ٹیموں اور دیگر افراد کو

ٹھہرانے کا ارادہ ہے تاکہ بائیو ببل بنانے میں آسانی ہو، وہاں کوئی باہرکا شخص

نہیں آ سکے گا۔

پی ایس ایل6 شیڈول

Leave a Reply