0

پی ایس ایل4، برائٹو پینٹس مرکزی سپانسرز میں شامل

Spread the love

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کےلئے برائٹو پینٹس کرکٹ کے رنگ برائٹو کے سنگ کے سلوگن کےساتھ پھر مرکزی سپانسرز میں شامل ہو گیا۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل ہیڈ آف مارکیٹنگ صہیب شیخ اور برائٹوپینٹس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عاطف ریاض سکہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر صہیب شیخ کا کہنا تھا ہمیں خوشی ہے برائٹوپینٹس ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کےلئے بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل رہا ہے جس پر برائٹ پینٹس کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ برا ئٹو پینٹس کئی سال سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کےلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سپانسرز کےلئے بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کا بہترین موقع ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ برائٹو پینٹس عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا ہمیں خوشی ہے کہ مسلسل چوتھے سال بھی پاکستان سپر لیگ کو سپانسر کر رہے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل مینجمنٹ کے ساتھ ہیں کہ چوتھا ایڈیشن بھی کامیاب رہے۔

Leave a Reply