پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ " گروو میرا " کے ریمکس کی دھوم

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ ” گروو میرا ” کے ریمکس کی دھوم

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 6

پاکستان کے لیجنڈ پاپ سنگر سلیم جاوید کے موسیقار بیٹے جوجی نے پاکستان سپر

لیگ ( پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گروو میرا کا ریمکس بنا لیا۔

جوجی کے اس ریمکس کو سوشل میڈیا پر شاندار پذیرائی مل رہی ہے۔ نوجوان

جوجی کے ریمکس ورژن کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر جگہ جگہ والہانہ رقص

کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے ترانہ ریلیز ہوا،

جسے سننے کے بعد شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید

برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزن کے

آفیشل ترانے اس سے لاکھ درجے بہتر تھے جبکہ کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا

ہے کہ انہیں یہ گانا سننا ہی نہیں چاہیے تھا۔ اب جوجی نے اس کا ریمکس بنایا تو

اسے سراہا جارہا ہے۔

=—= خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کا ترانہ بھی نصیبو لعل ہی گائیں، حرامانی

معروف اداکارہ حرا مانی نے نصیبو لعل کی آواز میں پی ایس ایل 6 کے ترانے کی

تعریف کرتے ہوئے کہا ہے میری خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کا ترانہ بھی نصیبو

لعل ہی گائیں۔ حرا مانی نے نصیبو لعل کی حمایت میں انسٹاگرام پر گلوکارہ نصیبو

لعل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا واہ واہ کیا گانا گا دیا یہ آواز یہ انداز اصل

فنکار اصل ہی ہوتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے 1980ء سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی

دھڑکن ہے۔ انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے اور اس دور میں بھی چھکا ماردیا نصیبو

کی آواز نے اور سب سے بہترین بات یہ ہے آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ ہوا

ہی نہیں جتنا یہ ہوا ہے۔ حرا مانی نے مزید لکھا میڈم ہم آپ کی عزت کرتے ہیں بس

یہ ایلیٹ برگرز تنقید نگار انٹرنیٹ کے دور کے ہم جیسے کم فالوورز والے ان کو

کیا پتہ کہ اصل فین فالووئنگ ہوتی کیا ہے۔ ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جن

سے ہضم نہیں ہورہی وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سوجائیں۔ پی ایس ایل کے آگے

کے گانے بھی آپ ہی نے گانے ہیں یہ آپ کی بہت بڑی مداح حرا مانی کی خواہش

اور فرمائش ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

پی ایس ایل 6

Leave a Reply