PSL-logo 0

پی ایس ایل 4کے 7میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

Spread the love

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے ۔پی ایس ایل 4 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7 میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65اور 100درہم مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 4ایڈیشن میں کل 34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گرائونڈز کریں گے۔جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔اسی طرح 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں 4اور 5مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں، 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Leave a Reply