پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر شوبز ستارے پر جوش

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار دنیا کے مقبول ترین

برانڈز میں ہونے لگا ہے جس کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں ابھی ایک ہفتہ

باقی ہے لیکن اس سے پہلے ہی پاکستانیوں اور بالخصوص شائقین کرکٹ کیلئے

ایک زبردست خوشخبری بھی آ گئی ہے۔ معروف براڈکاسٹر ادارے ’نے پی ایس

ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز نیوزی لینڈ میں براہ راست دکھانے کا فیصلہ

کر لیا ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ

جوں جوں دنیائے کرکٹ کا یہ اہم ترین ایونٹ قریب آرہا ہے ہمارا جوش و جذبہ

بڑھتا جا رہا ہے ہم سب کی کوشش ہوگی کہ سٹیڈیم میں جا کر نامور کرکٹ سٹارز

کو ان ایکشن دیکھیں۔ جیسے بڑے براڈ کاسٹر ادارے نے تمام میچز براہ راست

دیکھانے کا اعلان کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے اس سے صاف ظاہر

ہے کہ دنیا بھر میں اس ایونٹ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔خرم شیراز

ریاض ،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری ،شانسید نور،میلوڈی کوئین

آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی

بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا

ملک،انعام خان ،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ

نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا

حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک

طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اﷲ خان ،مایا سونو خان،عباس

باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو

سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان

،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر

عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر ،جویریہ

عباسی ،ثناء ،فرزانہ تھیم ،عروج،عینی رباب،حمیرا اورماریہ واسطی نے کہا کہ

واقعی کرکٹ کے دیوانوں کیلئے یہبہت بڑی خبر ہے کہ سکائی نیوزی لینڈ نے پہلی

مرتبہ پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس سے

صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ برانڈ پھل پھول رہا ہے اور پہلے سے بھی زیادہ پرکشش

ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 2020 ء کے

آفیشل براڈکاسٹرز کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ۔

Leave a Reply