پی ایس ایل 6 کا چیمپیئن کون؟ ملتان سلطانز یا پشاور زلمی، فیصلہ آج

پی ایس ایل 6 کا چیمپیئن کون؟ ملتان سلطانز یا پشاور زلمی، فیصلہ آج

Spread the love

ابوظہبی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پی ایس ایل چیمپیئن

پاکستان سپرلیگ سکس( پی ایس ایل 6 ) کا نیا چیمپئن کون ہو گا؟ فیصلہ آج بروز

جمعرات کو رات نو بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں

کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ہو جائے گا۔ ٹائٹل کے حصول کے لئے پشاور

زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جنگ ہو گی۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی

تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھی

مرتبہ فائنل کھیلے گی، سال دو ہزار سترہ میں زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا

کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری

حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے

گئے، جن میں سے5 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

=-،-= رضوان کا زلمی کیخلاف بھرپور پلاننگ کیساتھ اترنے کا اعلان

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میں پشاور زلمی کیخلاف بھرپور

پلاننگ کیساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب لڑکوں کو یہ

ہی بولا تھا چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں، اپنے نیچرل انداز سے

کھیلنا ہے، یہ بات بس دماغ میں رکھنی ہے ہم چیمپئن بن سکتے ہیں اور اس بار

کے چیمپئن ہم ہی ہیں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں، وہ گھر

میں رہ کر بھی ہم سے الگ نہیں، ان کے مشورے ٹیم کے بہت کام آ رہے ہیں۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں ہنس مکھ اور دھیمے لہجے کے مالک وکٹ کیپر بلے

باز محمد رضوان نے کہا شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس

کی، وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی

کوشش کرتا ہوں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

محمد رضوان نے کہا کہ انہیں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں

مل سکا، شاید مجھ میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہو گی، کسی سے کوئی گلہ نہیں، ٹی

وی پر مجھے ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی قرار نہ دینے والوں سے بھی کوئی شکوہ نہیں،

ملتان سلطانز میں آنے کے بعد یہ ایک بہت چیلنج تھا کہ جو توقعات وابستہ کی گئی

ہیں۔ کپتانی کے حوالے سے سوال پر ملتان سلطانز کے قائد نے کہا کہ اس کا کوئی

شوق نہیں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور

وہ ہی مدد کرتا ہے، میں خود کو بڑا کھلاڑی اور کپتان نہیں سمجھتا، بلکہ ہر ایک

سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ عثمان قادر کو زیادہ موقع نہ دینے پر

رضوان نے واضح کیا ہے کہ ابوظہبی کی پچز پر دو لیگ اسپنرز کے ساتھ کھیلنا

مشکل ہے، عثمان بہت باصلاحیت ہے لیکن ٹیم کمبی نیشن میں انہیں کھلانا ہمارے

لیے زیادہ سود مند نہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم اونر اور ٹیم مینجمنٹ نے ہر

معاملے میں بہت سپورٹ کیا۔ ان کا شکرگزار ہوں۔

=-،-= کوشش کرینگے پلے آف کی طرح فائنل میں جیتیں، وہاب ریاض

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پلے آف کی

طرح فائنل میں بھی جیت حاصل کریں، ہار جیت کھیل کا ہے، کوشش کریں گے

اچھی کرکٹ کھیلیں، میچز جیتنے کے لئے تمام شعبوں میں ڈسپلنڈ رہنا پڑتا ہے،

زازائی جس طرح پر فارم کر رہا ہے ٹیم کے لئے بہت فائدہ مند ہے، انضمام الحق

کا ٹیم کے ساتھ ہونا بہت فائدہ مند ثابت ہوا۔ ابوظہبی میں پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ میرے لئے بطور کپتان

ٹیم کا فائنل میں پہنچنا اعزاز کی بات ہے، پشاور زلمی کی جیت میں پوری ٹیم نے

کردار ادا کیا، محمد اکرم اور ڈیرن سیمی نے ٹیم کا مورال بلند رکھا، بطور کپتان

ذمہ داری نبھاتے ہوئے پریشانی ضرور ہوتی ہے، ٹیم بناتے ہوئے کمبینیشن کو

مدنظر رکھتے ہیں، اپنی پرفارمنس سے مطمئین ہوں، قومی ٹیم میں سلیکٹ کرنا

سلیکٹرز کا کام ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے کہا کہ میرا دل ہمیشہ پاکستان ٹیم میں کھیلنے کے لئے دھڑکتا ہے، حیدر

علی آوٹ فارم ضرور ہیں لیکن وہ میچ ونر کھلاڑی ہے، جب سے پی ایس ایل

کھیل رہا ہوں نمبر ون باولر نہیں بن سکا، کوشش کروں گا فائنل میں آوٹ کر کے

لیگ کا نمبر ون باولر بنوں، ہار جیت کھیل کا ہے، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ

کھیلیں، میچز جیتنے کے لئے تمام شعبوں میں ڈسپلنڈ رہنا پڑتا ہے، انضمام الحق کا

ٹیم کے ساتھ ہونا بہت فائدہ مند ثابت ہوا، شعیب ملک کی وجہ سے مجھے ہمیشہ

بہت فائدہ ہوا، شعیب ملک جیسے پلئیر کا مڈل آرڈر میں ہونا ٹیم کے لئے فائدہ مند

ہے۔

پی ایس ایل چیمپیئن ، پی ایس ایل چیمپیئن ، پی ایس ایل چیمپیئن ، پی ایس ایل چیمپیئن

Leave a Reply