پی ایس ایل کے 10 مارچ سے لاہور میں شیڈول میچز کراچی میں ہی کرانے کی تجویز

Spread the love

پی ایس ایل میچز

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 مارچ

سے لاہور میں شروع ہونے والے میچز بھی کراچی میں ہی کرانے کی تجویز

سامنے آئی ہے، لیکن پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام فرنچائز

مالکان کے ساتھ باہمی مشاورت سے کیا جائیگا۔پی ایس ایل میں شڈول کے مطابق

10 مارچ سے ایونٹ کے بقیہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں لیکن 3 پلیئرز

اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے تمام فرنچائزز

کے ساتھ میٹنگ کی۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر فرنچائز مالکان کی جانب سے یہ

تجویز سامنے آئی کہ سفر سے بچنے اور نیا بائیو سیکور ببل بنانے کے بجائے بقیہ

میچز بھی کراچی می?ں کرائے جائیں جبکہ لاہور قلندزر کے ترجمان کا کہنا ہے

کہ ٹیم قلندرز لاہور کے میچز کراچی میں کرانے کے حق میں نہیں، اگر کسی

کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کراچی میں مثبت آیا ہے تو لاہور میں ہونے والے میچز

کراچی میں کس طرح کرائے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا

کہنا ہے کہ یہ ابھی تک صرف تجویز ہے حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا

جائے گا۔

پی ایس ایل میچز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply