پی ایس ایل میلہ سج گیا،افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست

Spread the love

پی ایس ایل میلہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا

رنگ میلہ سج گیا،عاطف اسلم کے بعد بین الاقوامی اسٹار عمران خان اور حمیمہ

ملک نے اپنی شاندار ’’ووفر پرفارمنس‘‘سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔تقریب

کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ

بورڈ(پی سی بی) احسان مانی نے خطاب کرتے ہوئے شریک ٹیموں، آفیشلز، عملے

اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکر ادا کیا۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 6کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی

ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتہ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے

گئے پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی

پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز

کا ہدف ملا جو کہ اس نے 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا تاہم

پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس

کے بعد سرفراز احمد 7، صائم ایوب 8، کرس گیل 39، محمد نواز 3، اعظم خان

17، بین کٹنگ 11، عثمان شنواری 0 اور محمد حسنین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یوں کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121

رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 اور وقاص مقصود نے

2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل

کی، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔122 رنز کے ہدف

کے تعاقب میں کراچی کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور

میں 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔شرجیل کے بعد جوکلارک

اور بابر اعظم نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، جوکلارک

نے 23 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اورچھٹے اوور میں عثمان

شنواری کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد کراچی کے تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی

بابر اعظم تھے جنہوں نے 24 رنز بنائے اور 87 کے مجوعی اسکور پر حسنین کا

شکارہوگئے۔بابر کے بعد کولن انگرام اور محمد نبی نے ذمہ داری سے کھیلتے

ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، دونوں بالترتیب 30 اور 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ

رہے، کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف ویں 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے

نقصان پر پورا کرلیا۔کوئٹہ کی جانب سے حسنین نے 2 اور عثمان شنواری نے

ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل میلہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply