بڑھتے کرونا کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کوملتوی کردیا گیا

Spread the love

پی ایس ایل ملتوی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس

ایل)سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی

ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مالکان کی

ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں کرکٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کوملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس

حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے

ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔پی سی

بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج کر ملکی کھلاڑیوں سے لیگ کروانے کا آپشن

بھی زیر بحث آیا جبکہ لاہور کے میچز کراچی شفٹ کرنے پر بھی اتفاق نہ ہوا جس پر پاکستان کرکٹ

بورڈ نے لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ اس حوالے سے

پاکستانچیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوانا

ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض فرنچائز مالکان سے بات کریں

گے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے ہمراہ پریس

کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان

سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کیا جاتا ہے، ہمارے لئے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں

کرنا تھا وہ نہ کرسکے، آج اجلاس میں اس بات پر سب متفق تھے کہ لیگ کو ملتوی کیا جائے۔وسیم

خان نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل دن ہے لیکن یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض

فرنچائز مالکان سے بات کریں گے، کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات

تھی، ہماری ذمے داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات کریں اور اب اولین

ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوائیں۔ایونٹ ملتوی کرنا ضروری تھاچیف

ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ سب کابہت نقصان ہوا ہے، فرنچائز نے بہت سارے پیسے لگائے ہر

کسی کا وقت لگا، کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو، اعتماد کو قائم

کرنا ضروری ہے، اعتماد متاثر ہوا، دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی، بائِیو

سیکور ببل اور ایس او پیز پر عمل سب کی ذمہ داری تھی، پی ایس ایل کویڈ مسائل کی وجہ سے

ملتوی کرنا ضروری تھا۔کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے، ہم بورڈ آف گورنر

سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے، ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے، فرنچائزز بڑے

سرمایہ کار ہیں ، سب کو ذمہ داری لینا ہو گی، کرکٹ شیڈول میں لیگ کیلئے وقت کا تعین کرنا ہوگا

توکرلیں گے ،یہ مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ پلیئرز کی دستیابی ہوگا، اس سال ہمارے پاس ونڈو ہے

اس پر فرنچائزز سے بات کریں گے، ایونٹ کے باقی میچ مکمل کرنے کا یقین ہے۔

پی ایس ایل ملتوی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply