PSL-logo

پی ایس ایل فائیوکا شیڈول مرتب، اعلان آئندہ ماہ جنوری میں ہوگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جتن آن لائن سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فائی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) فائیو کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، میچز پہلی مرتبہ

پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے- شیڈول کا اعلان آئندہ ماہ جنوری کے آغاز میں کیا جائے

گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہی

کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے- اس کے لیے 4 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں

لاہور اور کراچی میں تو پہلے بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو چکا ہے جبکہ اس مرتبہ پی ایس

ایل فائیو میں راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کرانے کیلئے پی سی بی کو آزاد سیکیورٹی کنسلٹنٹس

سے کلئیرنس مل چکی ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ایونٹ کے میچز

کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کا باقاعدہ اعلان 4 روز کے اندر کر دیا جائے گا- ایونٹ کی افتتاحی تقریب کراچی

جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 5 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے،

لاہور میں 13، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کرانے کی تجویز ہے۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار سیشنز اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ہوتے رہے ہیں،

لیکن گزشتہ سال پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر حکومت نے پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر ہی

پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا جسے عملی جامہ پہنانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں-

پاکستان کرکٹ بورڈ ، وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں اس ضمن میں ایک دوسرے کیساتھ بھرپور

تعاون کر رہی ہیں تاکہ ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد اور نئی نسل صحت مند سرگرمیوں میں حصہ

لے کر ملک و قوم کیلئے فائدہ مند بن سکے-

پی ایس ایل فائی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply