پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے

اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی

کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد

یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔کراچی

کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔یونائیٹڈ کی

اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کے اوپنر کولن منرو دوسرے ہی اوور میں 2 کے مجموعی

اسکور پر ایک رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے رضوان حسین نے

رونکی کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بڑھانے کی کوشش کی تاہم رضوان بھی 51 کے مجموعی

اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اسلام آباد کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن انگرام

تھے جو کہ دسویں اوور میں 77 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد کپتان شاداب خان نے

قائدانہ اننگز کھیلی اور رونکی کے ساتھ مل کر اسکور 183 تک پہنچادیا۔لیونک رونکی نے 58

گیندوں پر 85 اور شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز

کی جانب سے محمد عامر،عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply