پی ایس ایل سیون کے تمام کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم ادا
Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پی ایس ایل سیون

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون (7) میں شریک تمام کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70

فیصد رقم ادا کر دی گئی، جبکہ باقی 30 فیصد ایونٹ ختم ہونے کے 6 ہفتوں میں

دے دی جائے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ان دنوں لاہور میں

جاری ہے، 34 میں سے 18 میچز مکمل ہو چکے ہیں، گزشتہ روز پی سی بی نے

تمام شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی 70 فیصد رقم بذریعہ چیک ادا کردی،

پاکستانی کھلاڑیوں کو روپے میں ادائیگی ہوئی، غیرملکی کرکٹرز کے معاوضوں

کی رقم ڈالر میں دی گئی، اس میں سے واجب الادا ٹیکس کی رقم منہا کر لی گئی۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

معاوضوں کا باقی 30 فیصد حصہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد 6 ہفتوں میں دینا ہو گا،

پی سی بی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتداء سے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل

نے اپنا ایک معیار قائم کیا ہے، ہم معاوضوں میں کبھی تاخیر نہیں کرتے کیونکہ

ایسا کرنے کی صورت میں نہ صرف ایونٹ بلکہ ملک کا بھی خراب امیج سامنے

آتا ہے۔ کھلاڑی ایک دوسرے کو جب اس حوالے سے آگاہ کرتے ہیں تو بعد میں

بڑے ناموں کو بلانے میں بھی مشکلات ہوتی ہیں، اسی لیے ہم نے ایک مربوط

سسٹم بنایا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری جانب چیک ملنے پر مسرور ایک کرکٹر نے کہا کہ پہلے تو ایونٹ شروع

ہونے کے چند دن بعد ہی کافی رقم مل جاتی تھی اس بار تو کئی دن گذرنے کے بعد

ایسا ہوا، البتہ ہم خوش ہیں کہ زیادہ تاخیر نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پی سی بی

کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی خود کرتا ہے، ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد

سینٹرل ریونیو پول میں سے فرنچائزز سے یہ رقم واپس لے لی جاتی ہے، سری

لنکا اور بنگلادیش کی لیگز میں کھلاڑی معاوضوں میں تاخیر کی شکایت کرتے

رہے ہیں، اس کی وجہ فرنچائزز کو براہ راست ادائیگی کا اختیار دینا تھی، اسی

لیے پی سی بی نے یہ ذمہ داری اپنے ذمہ لی ہے۔

پی ایس ایل سیون ، پی ایس ایل سیون

نوٹ :—

جے ٹی این آن لائن جلد اردو سے انگلش میں تبدیل ہونے جا رہی ہے ، جبکہ اردو

نیوز کیلئے جے ٹی این پی کے آن لائن کردی گئی ہے-

ضرور ” وزٹ ” کریں – جتن انتظامیہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: