پی آئی سی واقعہ افسوسناک، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، اعتزاز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف قانوندان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلا سے ایسے حملے کی توقع

نہیں کی جاسکتی، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔قانون دان اعتزاز احسن

نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی سی کے باہر ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، وکلا

تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، گزشتہ واقعات پر ایکشن لیا جاتا تو آج یہ نہ ہوتا، وکلا

کو چاہئیے تھا فیاض الحسن چوہان کو تحفظ دیتے، آج سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا

تھا معاملات مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں، ہم نے وکلا تحریک چلائی اور عوام کو شامل کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply