کراچی طیارہ حادثہ، فرانس سے تحقیقاتی ٹیم کی آمد، نئے نئے انکشافات

پی آئی اے کی ٹوکیو کے لئے معطل پروازیں آج سے دوبارہ بحال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر)

پی آئی اے جاپان کے مرکزی شہر ٹوکیو کے لئے اپنی پروازوں کا آج 31 مئی

سے دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی

فروری2019 سے ٹوکیو کے لئے معطل کی گئیں پروازیں 31 مئی سے بحال کی

جارہی ہیں۔ جس کے بعد پی آئی اے اسلام آباد سے ہفتہ وار دو پروازیں جمعہ اور

پیر کے روز چلایا کرے گی۔ ٹوکیو کے لئے پروازوں کی معطلی کی بنیادی وجہ

جاپان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کومسافروں اور کارگو

کی مد میں ٹوکیو سے ایک مقررہ حد تک کوٹہ کی پابندیاں تھیں جس کی وجہ پی

آئی اے ماہانہ کوٹہ مکمل ہونے کے بعد پروازیں نہیں چلا سکتی تھی۔ ان پابندیوں

کے باعث پی آئی اے کو کاروباری طورپر ٹوکیو کے لئے پروازیں چلانا نقصان

میں جا رہا تھا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد مل نے ذاتی

کاوشوں سے قومی ائر لائن کے اس اہم مسئلے کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار

ادا کیا اور جاپان میں متعلقہ حکام سے مذاکرات کے بعد قومی ائر لائن کے لئے

مسافروں اور کارگو کی مقررہ حد میں اضافے میں کامیابی حاصل کی۔ جس کے

بعد جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لئے براہ راست پرواز کی

سہولت دوبارہ سے میسر آگئی ہے۔ جاپان کے لئے پروازں کی بحالی کو کاروباری

حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے اور کاروباری افراد نے پی آئی اے انتظامیہ کو

ٹوکیو کی پروازوں کی کامیابی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ

جاپان میں پاکستانیوں نے بھی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے فیصلے کو

خوش آئند قرار دیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply