پی آئی اے کیلئے 5ارب 60کروڑ روپے منظور،کپاس کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

Spread the love

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے قومی ائیرلائن کیلئے 5ارب 60کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ، رقم پی آئی اے میں جہازوں کے انجن کی مرمت اور پرزوں کی خریداری کیلئے استعمال کی جائیگی، اجلاس میں مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ اور موسم خریف میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ پر بھی غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کیلئے بھی ضروری ترامیم پیش کی گئیں۔پٹرولیم مصنوعات، مارکیٹنگ لائسنس کے اجرا کیلئے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش ہوئی جب کہ مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا۔اجلاس میں کپا س کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کی مدد ست ریسرچ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

Leave a Reply