پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اربعین کے موقع پر

اسلام آباد( جے ٹی این آن لائن ) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع

پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی اے نے نجف

اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں کا شیڈول جاری کر دیا۔ اربعین کے موقع پر

کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں

روانہ ہوں گی۔ 27 ستمبر سے پروازیں روانہ ہوگی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں

گی۔زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت

عرصے سے کیا جارہا تھا۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہناہے کہ

تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے

روایت رہی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل سی ای او پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی

سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی۔ زائرین کی

خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔ ارشد

ملک کا کہناتھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں

ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

اربعین کے موقع پر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply