پی آئی اے میں 10ارب روپے کی کرپشن،سکینڈل تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا گیا

پی آئی اے میں 10ارب روپے کی کرپشن،سکینڈل تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پی آئی اے کرپشن

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان ائیر لائن میں

مبینہ 10 ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا ہے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

اور ہدایت کی ہے کہ سکینڈل کی تحقیقات جلد کر کے قوم کی لوٹی ہوئی دولت

واپس لائی جائے ۔پی آئی اے میں دس ارب کا سکینڈل نواز شریف کے دور اقتدار

میں ہوا تھا،سابق وزیر اعظم نے سری لنکا اور دیگر ممالک سے جہاز ڈرائی لیز

پر حاصل کئے تھے جس سے ادارہ کو دس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔اس بھاری

کرپشن کا انکشاف پی آئی اے کے مالی سال 2018-19 کے آڈٹ رپورٹ میں کیا

گیا ہے ۔کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ نواز شریف دور حکومت میں پی آئی اے

حکام نے ڈرائی لیز پر کئی طیارے حاصل کئے تھے اور قواعد وضوابط کے

برعکس اربوں روپے کے کنٹریکٹ کئے گئے جس سے پی آئی اے کو دس ارب

روپے کا نقصان ہوا ہے ۔آڈٹ حکام نے کہا کہ پی آئی اے کے افسران اور ملازمین

میں سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں ،سات ملازمین کے خلاف مقدمات قائم ہوئے ہیں

تاہم ابھی سزا کسی کو بھی نہیں ہوئی ۔ذیلی کمیٹی نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو

ارسال کر دیا ہے۔

پی آئی اے کرپشن

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply