پی آئی اےنے شیخ رشید کو دن میں تارے دکھا دیے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی سے اسلام آباد پروازپی کے 370 چار گھنٹے تاخیر سے اسلام آبادپہنچی جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی سوار تھے، جو اس صورت حال سے پریشان ہو گئے۔پی کے370 نے گذشتہ شام 7بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم وہ 4 گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچی۔تاخیر سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے چہرے پر ناگواری کے آثار نمایاں تھے۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کراچی کے دورے پر آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے گذشتہ روز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی تھی.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply