0

سی ای او پی آئی اے تعیناتی کیلئے شفاف طریقہ کاراپنایا جائے، سپریم کورٹ

Spread the love

سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای ا و )کے عہدے پر تقرری کیلئے آزادانہ شفاف اور غیر جانبدار طریقہ کار کو اپنانا چاہیے۔پی آئی اے کے سابق سی ای او مشرف رسول سیاں کی تقر ری سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کیلئے منصوبہ بندی، تقرری کا عمل اور اس عہدے کیلئے موزوںامیدوار کا مناسب میعار پر انتخاب بی او ڈی کی ذمہ داری ہے۔ 3 ستمبر کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں تقر ر ی کیلئے اپنائے جانیوالے طریقہ کار اور قوانین و ضوابط کی خلاف ہونے پر پی آئی اے کے سربراہ مشرف رسول سیاں کی کالعدم قرار دیا تھا ۔ عد الت نے اپنے حکم میں وفاقی حکومت کو بھی سی ای او پی آئی اے کی تعیناتی کیلئے سختی سے معیار اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا.

Leave a Reply