Pakistan International Airlines Plane

کوئٹہ میں پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Spread the love

پی آئی اے پرواز

کوئٹہ ( جے ٹی این آن لائن نیوز) کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 505 اڑان

بھرنے سے قبل حادثے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کوئٹہ سے کراچی آنیوالی پرواز کا اڑان

بھرنے سے قبل رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا جس پر مسافروں نے شور مچا دیا۔طیارے کے

کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔ بعد ا ز ا ں طیارے سے

مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا اور پھر لاؤنج میں لے جایا گیا۔ذرائع

کے مطابق مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی ۔ تر جمان پی آئی

اے کا کہنا ہے اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے

دروازہ بند نہیں ہوسکتا تھا۔ دروا زے کو تبدیل کیا جا ئیگا ۔ تر جما ن نے مزید کہا طیارہ ایئر پورٹ پر

گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ تر جمان پی آئی اے کا کہنا ہے اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں

خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ بند نہیں ہوسکتا تھا۔ دروا زے کو تبدیل کیا جا ئیگا ۔ تر

جما ن نے مزید کہا طیارہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے پرواز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply