پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی کا انکشاف

Spread the love

پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد اب 20 فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی میٹرک کی اسناد متعلقہ تعلیمی بورڈز کو تصدیق کے لیے بھجوائی تھیں، تعلیمی بورڈز نے 20فضائی میزبانوں کی اسناد کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے والے 20 فضائی میزبانوں میں ائیرہوسٹسز اور اسٹیورڈز شامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فضائی میزبانوں کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں دی گئی ہدایت کی روشنی میں قومی ایئر لائن نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply