پی آئی اے خواتین سے انسداد ہراسگی شعور اُجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن قرار

پی آئی اے خواتین سے انسداد ہراسگی شعور اُجاگر کرنیوالی پہلی ایئرلائن قرار

Spread the love

کراچی (جے ٹی این نیوز) پی آئی اے خواتین

قومی ایئر لائن پی آئی اے خواتین سے ہراسگی روکنے کے لئے شعور اُجاگر

کرنیوالی پہلی ایئرلائن بن گئی، تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے

اپنے دفاتر، ایئرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کے لیے شعور اجاگر

کرے گی، اس ضمن میں پی آئی اے، اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین اور

وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے درمیان باقاعدہ ایک معاہدہ طے پا گیا، جس پر

تینوں اداروں کے متعلقہ حکام نے دستخط کیے-

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ یہ اقدام ایک پیغام

اور عہد ہے کہ ہم پی آئی اے کے دفاتر میں اور پروازوں پر ہراسگی کو برداشت

نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب

ایئرلائن اور پاکستان کے لیے بلاشبہ ایک اعزاز ہے، انہوں نے واضح طور پر

کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا

ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے، معاہدہ طے پانے کے موقع پر اقوام متحدہ

کے ادارے برائے خواتین کی سربراہ شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے

ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ

ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے پی آئی اے اور یو این ویمن کو اس ضمن میں

مبارکباد بھی دی، انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی محتسب معاشرے میں ہراسگی کو

روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کے لیے سرگرم رہے

گا۔ معاہدہ کے بعد پی آئی اے، خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے سرکاری

طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن قرار دیدی گئی۔ ان مقامات پر

ہراسگی کو روکنے کیلئے وفاقی محتسب سے ملکر قانونی چارہ جوئی بھی کی

جائے گی۔ پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہو گی جس میں اقوام متحدہ کے

پروگرام کو نافذ کرنے میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

پی آئی اے خواتین

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply