پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر پکڑا جانیوالا ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی

Spread the love

تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر پکڑا جانیوالا ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بڑے لیڈروں کو سندھ میں نہیں پنجاب میں منتقل کرنا چاہیے اور پیپلز پارٹی کے ایک بڑے لیڈر کو جیل جاتا دیکھ رہے ہیں۔ اندرون سندھ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے لیکن وز یراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہے۔ سندھ کی خدمت کے دعویدار کراچی کو پانی دیتے ہیں اور نہ صفا ئی ، جس شہر میں 22 ہزار بسیں تھیں 6 ہزار ہی چلنے کے قابل رہ گئیں ہیں۔ صوبائی حکومت کو لاڑکانہ کے 90 ارب روپے کا حساب دینا چاہیے یہ تو بجٹ میں چوری کرتے ہیں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا سجاول کے علاقے گجو میں لڑکیوں کیلئے سکول ہی نہیں جبکہ دو تین سال پہلے بنے سکول کی چھتیں ہی گر چکی ہیں، ایک ہسپتال میں جانا ہوا جہاں واش روم تھا لیکن اس میں پانی کا کنکشن نہیں تھا۔

Leave a Reply