پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو ایک ساتھ بڑی مشروط پیشکش اور دھمکی

پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو ایک ساتھ بڑی مشروط پیشکش اور دھمکی

Spread the love

مردان (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی پیشکش دھمکی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ

بجٹ منظور کروانے کیلئے تنخواہ، پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا

ہو گا، سندھ کے بجٹ میں کم ازکم تنخواہ 25 ہزارروپے کر رہے ہیں، وفاق اور

باقی صوبوں کو چیلنج ہے، وہ بھی اتنا ہی اضافہ کریں۔ انہوں نے مردان میں

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پیپلزپارٹی واحد جماعت

ہے جس نے ملک و قوم کو خدمت کی ہے، ضیاء الحق سے لے کر آمر مشرف

کیخلاف جدوجہد کی، پھر خیبرپختونخوا کو وسائل اور شناخت دی، ہم بزرگوں کے

تجربے کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، نوجوان آگے بڑھیں۔ وفاقی حکومت نے

عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے، عوام کا معاشی قتل ہوا ہے، مہنگائی اسوقت تاریخی

سطح پر ہے، ہماری مہنگائی کی شرح افغانستان، بنگلا دیش، اور بھارت سے بھی

زیادہ ہے،

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ سرکار میں تاریخی بیروزگاری ہے،

غربت بھی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، عمران خان اور وزیر اتنے شرمندہ ہیں

کہ بے روزگاری اور غربت کے اعداد و شمار کو دستاویز سے غائب کردیا ہے،

وہ ان اعداد کو عوام سے چھپانا چاہتے ہیں، غربت میں سب سے زیادہ اضافہ

خیبرپختونخوا میں ہوا۔ ہمیں معلوم ہے ہر گاؤں میں جو لوگ پہلے خوشحال تھے وہ

عمران خان کی حکومت کے بعد بے روزگار ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تنخواہوں

میں 120 اضافہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہوا، سرحد پر کھڑے ہمارے سپاہیوں

کی تنخواہوں میں 170 فیصد اضافہ ہوا، یہ نالائق حکومت کہ ہم نے تنخواہوں میں

10 فیصد اضافہ کیا، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

h6>=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے بجٹ

میں کم از کم تنخواہ 25 ہزارروپے کررہے ہیں، ہمارا وفاق اور باقی صوبوں کو

چیلنج ہے، آپ بھی تنخواہوں اور پنشن میں اتنا ہی اضافہ کریں۔ اگر بجٹ کو منظور

کروانا چاہتے ہو تو تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا

پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کیلئے

حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔ ہم دھاندلی کرنے والوں کو بھگائیں گے۔ آج

خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ جس نے ابھی تعلیم مکمل کی ہے، جس

نے کسی مچھر کو نہیں چھیڑا، اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لیکن اس سے پیچھے

نہیں ہٹیں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے دھمکی دی کہ جو سمجھتے ہیں کسی سیاستدان کے بیٹے یا بیوی کو

گرفتار کرکے وہ اپنا راج قائم کررہے ہیں، میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، تم میرے

کارکنوں کے بیٹوں کو گرفتار کرو گے تو ہم تمہارے بیٹوں کو گرفتار کروں گا،

آپ میرے بزرگوں کو گرفتار کرو گے تو میں بھی آپ کے بزرگوں کو گرفتار

کروں گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ پیپلزپارٹی شریف سیاست کرتی رہے۔ بہت کم وقت ہے

انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں جگہ جگہ حکومت آرہی ہے۔

پیپلز پارٹی پیشکش دھمکی

Leave a Reply